بابراعظم کی سیلاب متاثرین کیلیے ہر ممکن مدد کی اپیل

آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک August 26, 2022
—فائل فوٹو

کرکٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد سے متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے دعا گو ہوں جبکہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ آگے بڑھیں اور (متاثرین کی مدد کے لیے) اپنی پوری کوشش کریں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں