امیتابھ بچن بالی وڈ میں میوزک کیریئر شروع کرنے کیلئے تیار

آر بالکی کی نئی فلم ’چپ‘ میں سپراسٹار امیتابھ بچن میوزک کمپوزر کے طور پر ڈیبیو کریں گے۔


ویب ڈیسک August 26, 2022
بالی وڈ فلم ’چپ‘ کے لئے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے پیانو پر دھن ترتیب دی ہے، فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے سپر اسٹار بگ بی امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

فلم ساز آر بالکی کی نئی فلم 'چپ' 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی جس میں امیتابھ بچن میوزک کمپوزر کے طور پر ڈیبیو کریں گے۔

'چپ' کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے، فلم میں ایکشن سپراسٹار سنی دیول اور ساؤتھ سپراسٹار دلکیر سلمان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔




فلم ساز آر بالکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ فلم 'چپ' میرے کیریئر کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اس فلم کے ساتھ امیتابھ بچن کے میوزک کیریئر کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امیت جی نے فلم 'چپ' کو دیکھ اپنے پیانو میں اس فلم کیلئے دھن ترتیب دی جس نے فلم کے اندر جان ڈال دی ہے اور یہ کمپوزیشن فلم کیلئے ایک تحفہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں