سابقہ بہو کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سے بلیک میل کرنے والی ساس گرفتار

درخواست گزار کو نجمہ نامی ملزمہ اور عزیزہ نے نازیبا ویڈیوز ارسال کیں،ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 26, 2022
فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے سابقہ بہو کو اسکی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بلیک میل کرنے والی ساس کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر سرکل نے کارروائی کے دوران سابقہ بہو کو اسکی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بلیک میل کرنے والی ساس کو گرفتارکرلیا،ملزمہ کے بیٹے نے درخواست گزاربیوی کو طلاق دینےسے قبل اسکی ویڈیوز بنائی تھیں۔

درخواست گزار کو نجمہ نامی ملزمہ اور عزیزہ نے نازیبا ویڈیوز ارسال کیں،نازیبا مواد درخواست گزار کی بہن کو بھی ارسال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کا درخواست گزار کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا مقصد بلیک میلنگ کے ذریعے فوائد حاصل کرنا تھا،مقدمہ میں نامزد2 خواتین میں سے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزمہ کا ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں