وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر کال کی سہولت دینے کی ہدایت

اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 26, 2022
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت کے لیے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں مذکورہ اقدام کی بدولت موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی جبکہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں