
فلم ساز بشن کمار نے دو برس قبل جب اپنے والد کی زندگی پر مشتمل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب سے پہلے مرکزی کردار اکشے کمار کو دیا گیا تھا۔
اکشے کمار کے انکار کے بعد عامر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فلم کرنے کی ہامی اس شرط پر بھری تھی کہ 'مغل' کی شوٹنگ کا آغاز 'لال سنگھ چڈا' کے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکٹ نے دو برس قبل ہی فلم سے انکار کردیا تھا اور 'لال سنگھ چڈا' کی ناکامی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
'لال سنگھ چڈا' کے بعد عامر خان ہسپانوی فلم 'کیمپیونس' کے ہندی ری میک پر کام کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔