مصر سابق بدعنوان وزیر اعظم کو3 سال قیدکی سزا

9لاکھ پاؤنڈجرمانہ،نازف 2004 ء میں وزیراعظم بنے، گزشتہ سال تک فائزرہے

9لاکھ پاؤنڈجرمانہ،نازف 2004 ء میں وزیراعظم بنے، گزشتہ سال تک فائزرہے

مصر کی عدالت نے سابق وزیر اعظم احمد نازف کوبدعنوانی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔


نازف 2004 میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور گزشتہ سال وہاں آنے والے انقلاب تک وزیر اعظم تھے۔ انہیں 9ملین مصری پاؤنڈ (9 لاکھ برطانوی پاؤنڈ) جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

انہیں گزشتہ برس کاروباری معاہدوں میں غیرقانونی طریقے سے نفع حاصل کرنے کے مقدمے میں ایک سال کی سزا سنائی گئی،جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔احمد نازف حسن مبارک کے کئی سینئیر افسران میں سے ایک ہیں جنہیں مقدمات کا سامنا ہے۔انہیں جنوری 2011 ء میں اپنے عہدہ چھوڑنے کے چند ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Load Next Story