رینٹل پاور کرپشن اس وقت کے وزیر بجلی کیخلاف ابتک کیا کارروائیس ہوئی عدالت عظمیٰ

بااثرافرادپرہاتھ کیوںنہیں ڈالاجاتا،لگتاہے نیب کودلچسپی نہیں،جسٹس جواد،فیصلے پرعملدرآمدکے حوالے سے آج رپورٹ طلب


Numainda Express September 14, 2012
بااثرافرادپرہاتھ کیوںنہیں ڈالاجاتا،لگتاہے نیب کودلچسپی نہیں،جسٹس جواد،فیصلے پرعملدرآمدکے حوالے سے آج رپورٹ طلب

WASHINGTON: سپریم کورٹ نے کرائے کے بجلی گھروں کے ٹھیکوںمیںبے ضابطگیوں کے ملوث افرادکے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے اور نیب کے نمائندے کی سرزنش کی ہے ۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے تمام افرادکے خلاف بلا کسی امتیازکی کارروائی کی جائے۔رینٹل پاور پراجیکٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوںکی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسارکیا کہ اس وقت کے وزیر پانی و بجلی کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ بالکل واضح ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب ملزمان کے ساتھ پلی بارگیننگ کر رہا ہے اس لیے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیںہوئی۔عدالت نے اس موقف پر سخت برہمی کااظہارکیاچیف جسٹس نے کہا پہلے قانون کے مطابق تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ بنا کران کا چالان کیا جائے۔ پلی بارگیننگ کا مرحلہ اس کے بعدآئے گا ۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا آخرنیب با اثر افراد پرکیوں ہاتھ نہیں ڈالتا۔چیف جسٹس نے کہا عدالت کا فیصلہ واضح ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی مخالفت کے باوجود منصوبہ شروع کیاگیا جبکہ گدو اور نوڈیرو بجلی گھرکیلیے ایک ہی مشینری پر دو مرتبہ ایڈوانس کی رقم جاری کی گئی ہے،چیف جسٹس نے کہا چند منظور نظر افرادکو فائدہ دینے کیلیے غیرقانونی طور پر ایڈوانس کی رقم سات فیصد سے بڑھا کر چودہ فیصدکی گئی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اشتہارمیں یہ چیز شامل ہوتی توکم پیسوں پر اچھی ساکھ کی حامل کمپنیاں آگے آجاتیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا نیب کے جواب سے تویہی لگتا ہے کہ اسے اس کیس میںکوئی دلچسپی ہی نہیںہے۔عدالت نے نیب سے فیصلے پرعملدرآمدکے حوالے سے آج رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |