پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات ایف آئی اے کا 6 ممالک کو خط ارسال

آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں


Saleh Mughal August 27, 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے زریعے لکھا گیا ہے جس میں آسڑیلیا،کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز بارے معلومات اسسٹنس مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ شیٹی بارے معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے۔

اسی طرح یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و اسسٹنس کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ: جعلی اکاؤنٹس سے صدر مملکت و دیگر کو لاکھوں روپے منتقلی کا انکشاف

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں بھی دو کمپنیز بارے معلومات کے لیے لکھا گیا ہے، تمام کمپنیز وہاں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے بیرون ممالک سے تحقیقات کے رجوع کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا اور حالیہ خط اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |