شہباز گل کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پولیس کے کراچی میں چھاپے

وفاقی دارالحکومت کی پولیس ٹیم کراچی کے تھانہ آرٹلری میدان کے علاقے اور دیگر مقامات پر چھاپے ماررہی ہے


ویب ڈیسک August 27, 2022
فوٹو فائل

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کراچی میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس ٹیم کراچی کے تھانہ آرٹلری میدان کے علاقے اور دیگر مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شہباز گل کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قرار دینے کیلیے درخواست

دوسری جانب اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ایڈیشن سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی اور شہباز گل کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ریکارڈ تاحال م وجود نہیں اور تفتیشی افسر بھی کراچی میں ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر سے رابطہ ہوا، وہ تاحال پہنچا نہیں جبکہ اس کا فون بھی بند ہے۔

پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عدالت سے کہا کہ ابھی ریکارڈ پیش ہو جائے تو بھی میں دلائل نہیں دے سکتا۔ ریکارڈ دیکھا ہے، پھر تیاری کرنی ہے۔ سماعت پیر کے لیے ملتوی کردی جائے تو ہم پیش ہو جائیں گے۔ جس پر شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ یہ بڑی زیادتی ہے کہ پولیس مسلسل تاخیرکررہی ہے۔ جج ریمارکس دیے کہ پولیس کو پھر آخری موقع دے دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج بارہ بجے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا جب کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت گزشتہ روز بھی تفتیشی افسر کے کراچی میں موجود ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |