بلاول لاڑکانہ اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام کا سامنا نہیں کرسکتے شیخ رشید

مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے


ویب ڈیسک August 27, 2022
سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔

 



سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح 45 فی صد سے بڑھ گئی،پٹرول بھی 20 روپے فی لٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سےکہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔ اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں