
سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے ساتھ اپنے مشہور گانے 'چل چھیا چھیا' ڈانس کر رہے ہیں۔
This SRK❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ pic.twitter.com/7wp2eNIUh7
- பர்பி (@barfipayyan) August 23, 2022
دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین بھی مشہور گانے پر جھوم اُٹھے اور کنگ خان کی عاجزی اور معذور مداح سے پیار بھرا رویہ دیکھ کر اداکار کے گرویدہ ہوگئے۔
فاطمہ ضرار نے ٹویٹ کیا کہ 'میں یہ کِلپ ہزار مرتبہ دیکھ چکی ہوں، لیکن پھر بھی شاندار لگتا ہے۔'

ماروشکا کا کہنا تھا کہ 'اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے، عاجز انسان، صرف اور صرف شاہ رخ خان۔'

یاد رہے کہ 5 سال کے عرصے کے انتظار کے بعد رواں سال مداحوں کو شاہ رُخ خان کی 3 فلمیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں گی جن میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں۔
30 yrs and not counting cos ur love & smiles have been infinite. Here's to continuing with #Pathaan.
Celebrate #Pathaan with #YRF50 on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/tmLIfQfwUh
- Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔