شاہ رخ خان کا معذور مداح کے ساتھ گھٹنوں پر بیٹھ کر’چھیا چھیا‘ پر ڈانس
مداحوں کی جانب سے شاہ رُخ خان کی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے(اسکرین شاٹ)
سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے ساتھ اپنے مشہور گانے 'چل چھیا چھیا' ڈانس کر رہے ہیں۔
فاطمہ ضرار نے ٹویٹ کیا کہ 'میں یہ کِلپ ہزار مرتبہ دیکھ چکی ہوں، لیکن پھر بھی شاندار لگتا ہے۔'
پربھا شالیم نے لکھا کہ 'یہ بہت عاجز ہیں، شاید �
ماروشکا کا کہنا تھا کہ 'اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے، عاجز انسان، صرف اور صرف شاہ رخ خان۔'
یاد رہے کہ 5 سال کے عرصے کے انتظار کے بعد رواں سال مداحوں کو شاہ رُخ خان کی 3 فلمیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں گی جن میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں۔