
ایکسپریس نیوز کے مطابق افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان بازی پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات عوام کو فوج مخالف کرنے کے مترادف ہیں۔
حیدر مجید کی جانب سے وکیل رانا ریحان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی ۔ عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔
سیشن کورٹ نے 3 ستمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔