اداروں کیخلاف مبینہ بیان مریم نواز پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

مریم نواز کے بیانات عوام کو فوج مخالف کرنے کے مترادف ہیں، عدالت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

مریم نواز کے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی، درخواست میں مؤقف (فوٹو فائل)

افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان پر پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان بازی پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات عوام کو فوج مخالف کرنے کے مترادف ہیں۔


حیدر مجید کی جانب سے وکیل رانا ریحان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی ۔ عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

سیشن کورٹ نے 3 ستمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے۔
Load Next Story