پی ٹی آئی کے ملک بھر میں جلسے ملتوی عمران خان ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ جمع کرینگے
چیئرمین تحریک انصاف کی کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
اسی طرح عمران خان کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں تمام تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے، پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عمران خان نے کارکنوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ پیر کو سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ جمع کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی سطح پر انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا فیصلہ کیا ہے، میں خود پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون منعقد کروں گا، ریلیف کے کاموں کے لیے عمران ٹائیگرز کو متحرک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کی قیادت میں قائم کمیٹی ضروریات کے مطابق فنڈز تقسیم کرے گی، میں واضح کردوں کہ ریلیف ورک کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔