بولان میں قومی شاہراہ تین روز سے بند کوئٹہ جانے والے ہزاروں مسافر پھنس گئے
بی بی نانی پل گرنے سے بولان میں قومی شاہراہ تین روز سے بند ہے اور پل کی بحال کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا
بولان میں قومی شاہراہ بند ہونے کے سبب کوئٹہ جانے والے ہزاروں مسافر سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کے سبب کوئٹہ جانے والے راستے بند ہوگئے، بی بی نانی پل گرنے سے بولان میں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
تین روز گزرجانے کے باوجود بی بی نانی پل کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا، خواتین بچوں اور ضیف العمر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے پاس کھانے پینے اشیاء ختم ہوچکی ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔