اسلام آباد 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا

انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

(فوٹو: فائل) انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

تھانہ کرپا کی حدود کوہسار ٹاؤن میں 7 سالہ بچی کو جلانے کے انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اندوہناک واقعے میں ملوث ملزمہ اور ایک نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے خاتون ملزمہ ربعیہ بی بی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی ماں اور دادی کے ساتھ قرآن خوانی پر پڑوسی کے گھر گئی تھی۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
Load Next Story