سرفراز اکیڈمی کالج انتظامیہ کو باہمی رضا مندی سے حل نکالنے کا حکم

گرلز کالج کی پرنسپل نے کرکٹر پر کھیل کے میدان پر قبضے کا الزام لگایا تھا


ویب ڈیسک August 27, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گرلز کالج کی پرنسپل نے کرکٹر پر کھیل کے میدان پر قبضے کا الزام لگایا تھا

سندھ ہائیکورٹ نے سرفراز احمد اکیڈمی اور گرلز کالج کی انتظامیہ کو باہمی رضا مندی سے حل نکالنے کی تجویز دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے وکیل نے گرلز کالج کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائے گئے اراضی پر قبضے کے الزامات کو مسترد کیے جانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے جمعے کو ساتھ بیٹھنے اور باہمی رضامندی سے کوئی حل نکالنے کی تجویز دے دی۔

کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سخی حسن جمخانہ (کاکا) گراؤنڈ سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے بعد اعزازی طور پر دیا گیا تھا، ان پر زمین پر قبضے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب

دریں اثناء عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کالج انتظامیہ نے گراؤنڈ کے مین گیٹ کو تالہ لگا رکھا تھا جب کہ کالج کی وین اور ٹرانسپورٹیشن نے گراؤنڈ کو ویران کر رکھا تھا۔

اس موقع پر سرفراز احمد اکیڈمی کے وکیل ارشد طیب تاہم کالج انتظامیہ کو تجویز دی کہ کالج کی آمدورفت اپنے گیٹ سے راستہ دیا جائے نہ کہ ہمارے گراؤنڈ سے راستہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل نے سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی پر کالج کے کھیل کے میدان پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |