امریکی ویزا کیلیے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دینے والے 5 افراد گرفتار

ملزمان نے ایجنٹ امتیاز اور بلال کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے کا انکشاف کیا،ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 27, 2022
فوٹو:ایکسپریس

امریکی ویزا کے حصول کے لیے غلط بیانی کرنے اور ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دینے والے 5 ملزمان کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے میں دوران انٹرویو ملزمان نے ایجنٹ امتیاز اور بلال کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے میں 5 ملزمان شمرید خان، علی حمزہ، محمد عثمان، زین علی اور عبدالعتیق ویزا انٹرویو کے لیے پیش ہوئے جہاں ملزمان نے ویزا کے حصول کے لیے غلط بیانی سے کام لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران انٹرویو ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ امتیاز حسین اور بلال احمد کو امیگریشن کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔

انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئےملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں