مذہبی اسکول کے خلاف نفرت انگیزی پر ترک پاپ سنگر گرفتار

کسی بھی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے، ترک وزیر


ویب ڈیسک August 27, 2022
پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے، مداحوں کا دعویٰ ، فوٹو : انسٹاگرام

مذہبی اسکول کے متعلق نفرت انگیز لطیفے پر ترکی کی معروف پاپ سنگر گلسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔

ترکی کے محکمہ انصاف کے وزیر نے کہا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔

حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں