سوات میں سیلابی صورت حال کے باعث تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

سیلابی صورتحال کے پیش نظر اس سے پہلے بھی سوات میں دوروز کیلئے اسکولوں کو بند کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 27, 2022
فوٹو؛ فائل

سوات میں سیلابی صورت حال کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالجز 29 اگست سے 5 سمبر تک بند رہیں گے،اس سے قبل انتظامیہ نے دو دن کیلئے اسکولوں کو بند کیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں بھی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے سیلاب اور بارشوں کی صورت حال کے پیش نظر 31 اگست تک سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں