کوہلی دنیا کو بابراعظم کی مثالیں دینے لگے

انٹرنیشنل کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلیے ان جیسے پلیئرز کی ضرورت ہے، بیٹر


Sports Desk August 28, 2022
بے مثال کامیابیوں کے باوجود پاکستانی قائد کے مزاج میں بھی تبدیلی نہیں آئی۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی دنیا کو بابراعظم کی مثالیں دینے لگے، وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلیے پاکستانی کپتان جیسے پلیئرز کی ضرورت ہے۔

ویرات کوہلی نے بابر کے ساتھ اپنی پہلے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ''ورلڈ کپ 2019 کے دوران مانچسٹر میں عماد وسیم میرے پاس آئے اور کہا کہ بابر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، میں انڈر 19 کرکٹ کے وقت سے عماد کو جانتا تھا، ان کے ساتھ بابر سے ملاقات ہوئی اور ہم نے کرکٹ پر بات کی، پہلے ہی دن سے میں نے اپنے لیے ان کی جانب سے عزت و احترام پایا اور ان کا رویہ اب تک تبدیل نہیں ہوا''۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو کتنی مرتبہ شکست دی؟

انہوں نے کہا کہ اب وہ تقریباً تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بیٹر بن چکے ہیں مگر ان کے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ان جیسے پلیئرز نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چاہتا ہوں کوہلی بڑی اننگز کھیلیں مگر پاکستان کیخلاف نہیں، شاداب

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انٹرنیشںل کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلیے دنیا کو ان جیسے کرکٹرز کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی قائد بابراعظم کی صلاحیتوں کے ساتھ ان کے اخلاق کے بھی گرویدہ ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں