حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرامیں کمی
پہلی،دوسری سہ ماہی کیلیے فنڈز اجرا میں بتدریج10اور5فیصد کمی کردی گئی
حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرامیں کمی کردی۔
وفاقی حکومت نے تقریاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراکی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی اور دوسری سہہ ماہیوں کیلیے ترقیاتی بجٹ کی مد میں فنڈز کے اجرامیں بتدریج10فیصد اور 5 فیصد کمی کردی ہے جبکہ ملازمین کو پنشن، سبسڈیز کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات کیلئے ریکرنٹ بجٹ کی مد میں فنڈز کے اجرا میں بھی کٹوتی کردی ہے۔
وزارت خزانہ نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2022-23ء کیلئے ترقیاتی بجٹ اور ریکرنٹ بجٹ کی مد میں فنڈز کیاجراء کی حکمت عملی تبدیل کردی ہے۔
رواں مالی سال کے بجٹ کے بعد7 جولائی2022 ء کو وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں رواں مالی سال 2022-23ء کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں جاری کردہ فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں20 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، دوسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 30 فیصد جبکہ چوتھی اور آخری سہہ ماہی میں 25 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
لیکن اب وزارت خزانہ کی طرف سے24 اگست 2022ء کو دوسرا آفس میمورنڈم جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی تبدیل کردی گئی ہے۔
آفس میمورنڈم کے مطابق ریکریمنٹ بجٹ کی مد میں رواں مالی سال 2022-23ء کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں17فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، دوسری سہ ماہی میں 23 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد جبکہ چوتھی اور آخری سہ ماہی میں 35 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔