پاک بھارت میچ قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی
پاکستان ایشیاکپ میں اپنا پہلا میچ آج بھارت کیخلاف کھیلے گا
پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی سیلاب متاثرین کیلیے ہر ممکن مدد کی اپیل
حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے، مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں تاکہ متاثرین کی مدد ہوسکے۔