واک اوور نہیں بلکہ آپ کو واکر دوں ہربھجن کا شعیب اختر کو جواب
شعیب جلد ٹھیک ہوجاو، پھر کہیں ملتے ہیں، سابق بھارتی کرکٹر
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس قبل ہی دونوں ممالک کے ساق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے میدان میں اُتر چکے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارت کے ہربھجن سنگھ میں ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے ماحول کو گرما دیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ راولپنڈی ایکسپریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ''شعیب اختر نے مجھے پوچھا تھا کہ واک اوور چاہیے، میں اس سے پوچھتاہوں کہ واکر چاہیے، کیوں کہ وہ گھٹنےکا آپریشن کرانے کے بعد چل نہیں پا رہا''۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ سے متعلق ہربھجن سنگھ کا پیش گوئی سے گریز
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے شعیب اختر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ شعیب جلد ٹھیک ہوجاو، پھر کہیں ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2022 کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
قبل ازیں گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔