لڑکی کی اجتماعی عصمت دری پر بھارتی فوج کے دو اہل کار گرفتار

اہلکاروں نے لڑکی کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک August 28, 2022
اہلکاروں نے لڑکی کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ (فائل فوٹو)

مغربی بنگال کے میں ایک لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس کے اگلے روز متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں