مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی
سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 29 اگست کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔
مریم نواز دورے کے دوران ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کرگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔
واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔