ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے امداد کا اعلان

آئی ایف آر سی نے فوری طور پر 20 کروڑ روپے منتقل کردیے بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی


ویب ڈیسک August 28, 2022
آئی ایف آر سی نے فوری طور پر 20 کروڑ روپے منتقل کردیے بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی (فوٹو : انٹرنیٹ)

انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کردی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی۔

امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں