نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی کی فلم ’’ینگستان‘‘ کی تشہیری مہم جاری

دوسرے اداکاروں کی طرح دونوں نے تشہیر کے لیے چھوٹی اسکرین کارخ کرلیا،گولڈن ٹمپل کا بھی دورہ، فلم کی کامیابی کےلیےدعا کی

کیرئیر کا یادگار کردارادا کیا ہے،نیہا،فلم کی ہدایات سیدافضال احمدنے دی ہیں،بھارتی سیاست کے گردگھومتی فلم 28 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما اورجیکی بھاگنانی ان دنوں اپنی نئی فلم '' ینگستان ''کی تشہیر میں مصروف ہیں اور دوسرے اداکاروں کی طرح مختلف مقامات پر فلم کی تشہیر کے علاوہ چھوٹی اسکرین کا بھی سہارا لے رہے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ''ینگستان '' کی ہیروئن نیہا شرما اور ہیرو جیکی بھاگنانی نے امرتسر میں سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹمپل کا دورہ کیا اور فلم کی کامیابی کے لیے دعا کی ۔ اس کے علاوہ دنوں مرکزی اداکار ایک بھارتی چینل کے معروف ڈرامہ ''ایف آئی آر'' کے سیٹ پر پہنچ گئے اور وہاں موجود ڈرامہ کی کاسٹ کے علاوہ دیگر عملہ سے ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے اپنی آنیوالی فلم کے متعلق گفتگو کرنے کے علاوہ فلم کے ڈائیلاگ سنائے اور گانوں پر پرفارم بھی کیا اطلاعات کے مطابق نیہا شرما جو اپنی اس فلم کے متعلق کچھ زیادہ ہی پرجوش ہیں آنیوالے دنوں میں بھی مختلف تی وی شوز میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہ لوگوں کو اپنی اس فلم کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہ کرسکیں ۔ بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی ہدایات سید احمد افضال نے دی ہیں فلم کے ہیرو جیکی بھگنانی اور ہیروئن نیہا شرما ہیں ۔ ینگستان میں بومن ایرانی بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں جب کہ کہ مرحوم اداکار فاروق شیخ کی آخری فلم ہے جس میں انھوں نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔


بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جس کا والد ملک کا وزیر اعظم ہے جب کہ وہ خوت جاپان میں تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے اور اسی دوران اسے اطلاع ملتی ہے کہ اس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے جس پر وہ فوری طور پر اپنے وطن واپس آجاتا ہے جہاں اسے اپنے والد کی جگہ ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جاتا ہے اوریہ کردار اداکارجیکی بھاگنانی نے ادا کیا ہے جب کہ نیہا شرما ان کی محبوبہ کے کردار میں ہیں اور دونوں حکومتی محافظوں اور اور سیکرٹ سروسز کے افراد کے گھیرے میں ملاقاتیں کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے وعدے کرتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی شہروں آگرہ ، دہلی ،گرگائون ، اندور، کوبے ، لکھنو اور آگرہ کے علاوہ جاپان کے مختلف شہروں میں بھی کی گئی ہے ۔ چار موسیقاروں جیت گنگولی ، سنیہا خانوالکر ، شیراز اپل اور شیری عشق کی موسیقی سے سجی یہ فلم 28 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

نیہا شرما کا اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں اور یہ فلم میری پہلے سے ریلیز ہونے والی فلموں سے مختلف ہوگی بھارتی سیاست پر بنائی جانیوالی فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ تھرل بھی ہے ۔ موجودہ حالات میں یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوگی ایک سوال کے جواب میں نیہا شرما کا کہنا تھا کہ کم عرصے میں خود کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے جانے پر بہت خوش ہوں اور میرے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں نے اس فلم میں مرحوم اداکار فاروق شیخ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فاروق شیخ ایک بہترین اور منجھے ہوئے اداکارہ تھے اور فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے تھے۔انھوںنے کئی موقعوں میں نہ صرف میری بلکہ بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کی رہنمائی کی ان کے دنیا سے جانے کا یقین نہیں آرہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب بھی ہم میں موجود ہیں اور ہماری رہنمائی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے جیکی بھاگنانی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیکی بھاگنانی بہترین اداکار ہیں انھوں نے فلم میں وزیراعظم کے بیٹے سے لے کر خود وزیر اعظم بننے تک کا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا ہے اور شائقین سینما اسکرین پر ان کی اداکاری دیکھ کر یقیناً انھیں داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے ''ینگستان'' میں اپنے کردار کے متعلق نیہا شرما کا کہنا تھا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ کامیڈی اور رومانس سے بھر پور اس فلم میں میں فلم کے ہیرو جیکی بھاگنانی کی محبوبہ کا کردار ادا کررہی ہوں اور ہم دنوں ایک دوسرے سے سخت پہروں کے علاوہ چھپ چھپ کر بھی ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس دوران ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کسی تھرل سے کم نہیں ہے ۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے گانوں پر میری پرفارمنس بھی دیکھنے والی ہوگی کیونکہ میں نے اس کے لیے خصوصی تربیت حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ 21نومبر 1987 کو پیدا ہونے والی نیہا شرما نے 2007 میں تیلگو فلم ''چیروتھا'' سے اداکاری کا آغاز کیا جس میں اس کی پرفارمنس کا سراہا گیا 2009 میں اس کی دوسری تیلگو فلم ''کرادوو '' ریلیز ہوئی 2010 میں نیہا شرما نے موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم '' کروک '' سے بالی ووڈ میں انٹری دی ۔ 2012 میں فلم ''تیری میری کہانی ''میں مختصر کردار نبھایا ۔گزشتہ برس اداکارہ کی دو ہندی فلمیں ''جینتابھائی کی لو اسٹوری'' اور ''یملا پگلا دیوانہ '' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں ۔
Load Next Story