بالی ووڈ اداکار رضا مراد کی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ لاہورکے تاریخی دروازے دیکھے
گزشتہ برس وقت کی کمی کے باعث تاریخی مقامات دیکھنے کی خواہش پوری نہیں کرسکا تھا،بھارتی اداکار
KARACHI:
بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد نے لاہورمیں شاپنگ کرنے کے ساتھ اپنی اہلیہ ثمینہ رضا کے ساتھ لاہور کے تاریخی دروازے دیکھے۔
گزشتہ روزرضا مراد اندرون شہر گئے جہاں انھوں نے '' اکبری دروازہ، دہلی دروازہ، لوہاری دروازہ، شاہ عالم دروازہ، بھاٹی دروازہ اور رنگ محل دیکھے اورخریداری بھی کی۔ اس موقع پررضامراد ان لمحات کواپنے کیمرے میں محفوظ بھی کرتے رہے۔ انھوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان تاریخی دروازوں دیکھے جب کہ اہل علاقہ نے ان کو ان تاریخی دروازوں کی تاریخی حیثیت سے بھی انھیں آگاہ کیا۔
رضا مراد نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر لاہور کا اصل حسن ہے، اسی لیے میں اپنی اہلیہ کواندرون شہردکھانے کے لیے لایا ہوں۔ گزشتہ برس جب میں لاہورآیا تھا توصرف دوروزیہاں قیام کا موقع ملا اوروقت کی کمی کے باعث لاہورکی سیر اورتاریخی مقامات دیکھنے کی خواہش کوپورا نہیں کرسکا تھا۔ رضامراد کی اہلیہ ثمینہ رضاکا اس موقع پرکہنا تھا کہ ان تاریخی عمارتوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میرا دل چاہتا تھا کہ لاہور کو دیکھوں اور لاہوریوں کی محبتیں بھی سمیٹ سکوں۔ یہاں پرپہلی بار آئی ہوں لیکن زرہ بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہورہا۔