
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ کے دور دراز سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں و ریسکیو وریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا اور گاؤں جیلانی، خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی آبادی کے لیے ریلیف اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم مقصد ہے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ان کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرین نے سیلاب کی وجہ مسائل دیافت کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔