وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیااتحادی جماعتیں اورعسکری قیادت شریک ہوگی

اجلاس میں ملکی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں


ویب ڈیسک August 29, 2022
وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی صورتحال پر غور کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی صورتحال پرغور کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ہنگامی اجلاس میں میں اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔

ہنگامی اجلاس میں میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور اور اس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں