براڈکاسٹر کی جانب سے پاکستان کی غلط الیون پیش وسیم اکرم برہم

کھیل سے پہلے ملکی الیون کے بارے میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معلوم ہوا، سابق کپتان


Sports Desk August 29, 2022
کھیل سے پہلے ملکی الیون کے بارے میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معلوم ہوا، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں میچ سے قبل براڈکاسٹرز کی جانب سے پاکستانی الیون کے نام غلط پیش کیے گئے جس پر سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم برہم ہوگئے۔

وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ انھیں کھیل سے پہلے ملکی الیون کے بارے میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معلوم ہوا، میں بھی شاہنواز دھانی کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا، مجھے یوسف نے بتایا تھا کہ دہانی کھیل رہا ہے اس لیے اگر بیٹنگ کوچ کو معلوم نہیں کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی ایک مرتبہ پھر گوتم گمبھیر پر تنقید

بعدازاں وسیم اکرم کو ٹی وی پریزینٹر نے میچ سے پہلے کے تجزیے کے دوران ہونے والی غلطی سے آگاہ کیا تو انھوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوش مت کرو، اس آدمی کو خوش رکھو جو غلط ٹیم بیان کررہا ہے، یہ بڑا کھیل ہے، یہ کوئی چھوٹی غلطی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں