راولپنڈی میں ڈینگی متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ اسپتال بھرنے لگے
ضلع بھر سے مزید 13 افراد میں وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 319 ہوگئی، طبی عملے کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں تفویض
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، جس کے باعث اسپتالوں میں متاثرین کا رش بڑھ رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 300 سے تجاوز کرگئی
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے تینوں اسپتالوں میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی آمد مسلسل جاری ہے۔ محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر سے مزید 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ سب سے زیادہ 7 مریض پوٹھوہار ٹاؤن سے ریکارڈ کیےی گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں میں خطرناک اضافہ، تین علاقے ریڈ زون قرار
حکام کے مطابق رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 319ہوچکی ہے جب کہ راولپنڈی میں ایک شخص انتقال کرچکا ہے۔ محکمہ صحت نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاقوں میں اسپرے فوگنگ اور لاروا تلف کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے تینوں اسپتالوں میں ضروری ادویات کی فراہمے کے ساتھ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں بھی متعین کردی ہیں۔