دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن پانی کی فراہمی معطل

کے2 لائن کا ایئروال پھٹ گیا،ایمرجنسی نافذ،2 گھنٹے کی جدوجہد کےبعد لائن بحال، کراچی کو 5 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا


Nama Nigar March 17, 2014
4کے2 لائن کا ایئر وال پھٹ گیا، ایمرجنسی نافذ، 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لائن بحال، کراچی کو 5 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا۔ فوٹو: فائل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈائوں، 20 پمپ بند جبکہ کے 2 لائن کا ایئر وال پھٹ گیا، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل۔

تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار کی صبح 10 بجکر 25منٹ پر بجلی کے اچانک بریک ڈائون کے باعث 20 پمپ بند ہوگئے جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی شہر کو یومیہ سو ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن کے 2 کا ایئر وال پھٹ گیا جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

کراچی شہر کو مجموعی طور پر 5کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا رہا۔ پمپنگ اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور واٹر بورڈ دھابے جی سول کے ایگزیکٹو انجینئر لعل محمد سموں نے ایئر وال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کروایا اور 2 گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن بحال کردی گئی۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے پمپنگ اسیشن پر اچانک بریک ڈائون سے لائنوں کو شدید نقصان ہوتا ہے اور کراچی کے شہریوں کو سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں