ملک میں کورونا سے متاثر مزید ایک شخص کا انتقال 110 کی حالت نازک

24 گھنٹوں کے دوران 226 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے، انتقال کرنے والے شخص کا تعلق پختونخوا سے تھا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 079 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا جب کہ 110 متاثرین کی حالت نازک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا کا پاکستان کو 90 لاکھ بچوں اور بالغوں کیلیے کورونا ویکسین کا عطیہ


قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 079 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 226 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔انتقال کر جانے والے شخص کاتعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

کورونا کے تازہ اعداد شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 668 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 42 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 6.29 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story