رحمن ملک نے سانحہ کراچی کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

وزیرداخلہ سے فیصل کنڈی کی ملاقات،ٹانک میںجلدپاسپورٹ آفس قائم ہوگا،رحمن ملک


News Agencies/Numainda Express September 14, 2012
وزیرداخلہ سے فیصل کنڈی کی ملاقات،ٹانک میںجلدپاسپورٹ آفس قائم ہوگا،رحمن ملک. فوٹو ثناء

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کا آغازکردیا جس کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالمالک نے بتایاکہ سانحے میں دہشت گردی کاعنصرہونے سمیت تمام پہلوئوںسے تحقیقات کی جارہی ہے۔ آن لائن کے مطابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی اور لاہورمیں آتشزدگی کے واقعات کی رپورٹ دونوں آئی جی سے طلب کرلی ہے،جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ صوبائی حکومتیں معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔دریں اثنارحمن ملک سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور گومل زام ڈیم سے واپڈاکے8افرادکے اغوااوران کی جلد بازیابی کیلیے غورکیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں