پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

قرض منظورہونے کی صورت میں آئی ایم ایف پاکستان کوفوری طورپرایک ارب ڈالرسے زائد فراہم کرے گا


ویب ڈیسک August 29, 2022
آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کے ساتویں اورآٹھویں جائزے کے بعد قرض فراہمی کا فیصلہ ہوگا:فوٹو:فائل

بین الاقوامی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی فراہمی پرغورکیا جائے گا۔

واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد پاکستان کو قرض فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے قرض فراہم کرنے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طورپر ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پروگرام کی مدت میں ایک سال کے اضافے اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالراضافے کی درخواست دے رکھی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں