میرپورخاص ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں گھر سے برآمد

ریٹائرڈمختارکارنورعالم دائودپوتا،اسکی اہلیہ 45سالہ مریم اور4سالہ بیٹی فاطمہ نورکوتیزدھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا


Express News Desk March 17, 2014
ریٹائرڈ مختار کار نور عالم دائود پوتا، اس کی اہلیہ 45 سالہ مریم اور 4 سالہ بیٹی فاطمہ نور کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص کے علاقے جوہر کالونی میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ مختار کار نور عالم داؤد پوتا، اس کی اہلیہ 45 سالہ مریم اور 4 سالہ بیٹی فاطمہ نور کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب گھر کے بچے باہر نہیں نکلے تو انھیںشک ہوا تب پولیس کی مدد سے گھر میںکود کر داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے اہل خانہ کو ذبح کر کے قتل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق تینوں افراد کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس اٹھانے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے سول اسپتال روانہ کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں