بہاولنگرمیں رشتے کے تنازع پر ماں اور3 بیٹیوں کو آگ لگادی گئی

2 بیٹیوں 30 سے 40 فیصد زخمی ہیں جب کہ ماں رانی بی بی اورایک بیٹی شائستہ کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز

ماں رانی بی بی اورایک بیٹی شائستہ کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز فوٹو: ایکسپریس

بہاولنگرمیں رشتے کے تنازع پر ماں اورتین بیٹیوں پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگرمیں 35 سالہ رانی بی بی اپنی 3 بیٹیوں 16 سالہ ثمینہ ، 15 سالہ شائستہ اور7 سالہ معراج فاطمہ کے ساتھ گھرمیں سورہی تھیں کہ ان پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی، آگ کے شعلے بلند ہوئے جن میں ماں اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ جل رہی تھی، ماں اورتینوں بیٹیوں کواسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ماں رانی بی بی اورایک بیٹی شائستہ کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ دوسری 2 بیٹیاں بھی 40 سے 50 فیصدتک جل چکی ہیں۔

جھلسنے والی رانی بی بی کے رشتہ داروں کے مطابق رشید نامی شخص اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اورماں بیٹیوں کو آگ لگانے کےبعدفرارہوگیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگرابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Load Next Story