امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک فٹبالر سمیت 3 زخمی

ٹیکساس میں مسلح شخص نے چند گھروں کو آگ لگادی اور جیسے ہی رہائشی باہر نکلے انھیں گولیوں سے بھون ڈالا

فائرنگ کے واقعات ٹیکساس اور ہوسٹن میں پیش آئے، فوٹو: فائل

امریکا ریاستوں مشی گن، ٹیکساس اور دارالحکومت میں فائرنگ کے 3 سفاکانہ واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں ایک فٹبالر میں شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک مسلح شخص نے پہلے چند گھروں کو آگ کو لگادی اور جب رہائشی خوف سے باہر نکلے تو ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ گھروں میں لگی آگ بجھانے پہنچا تو مسلح شخص نے انھیں بھی دھمکایا، اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور مسلح شخص کو گرفتاری دینے کو کہا تاہم مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیش آیا جہاں کار سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر راہگیروں اور ایک کار سوار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔


کار سوار مسلح شخص نے پہلے بس کے انتظار میں کھڑے شخص کو گولی ماری، اس کے بعد کتے کے ساتھ چہل قدمی کرنے والی خاتون کو مارا اور بعد ازاں گلی میں گھڑے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ایک اور کار سوار کو رکنے کو کہا اور گولی چلادی تاہم خوش قسمی سے گولی چھو کر گزرگئی اور مسلح شخص کا چوتھا شکار محفوظ رہا۔

مشی گن پولیس نے ایک مشتبہ شخص نے کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

دریں اثناء دارالحکومت واشنگٹن میں ایک فٹ بال کھلاڑی کو نامعلوم شخص نے گولی مار دی گئی۔ فٹبالر حملے میں محفوظ رہے تاہم انھیں شدید زخم آئے ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Load Next Story