شوکت ترین کی آڈیو میں کچھ غیرقانونی اور غلط نہیں شیریں مزاری

عدالتی حکم کے بغیر گفتگو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرنا غیرقانونی ہے، شیریں مزاری


ویب ڈیسک August 29, 2022
ہم نے آئی ایف ایم کی شرائط پر قرض لینے کی کھل کر مخالفت کی ہے،شیریں مزاری:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی صوبائی وزیر خزانہ کے ساتھ گفتگو کی آڈیو میں نہ کچھ غلط ہے اور نہ ہی غیرقانونی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ تو اب صوبائی وزیرخزانہ اور شوکت ترین کے درمیان آڈیو لیک کردی گئی۔ آڈیو گفتگو میں نہ تو کچھ غیر قانونی ہے اور نہ ہی غلط ہے۔ ہم نے ان شرائط کی کھل کر مخالفت کی ہے جس پر امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے۔



شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اس میں جوحرکت غیر قانونی ہے وہ عدالتی حکم کے بغیر گفتگو کو خفیہ طورپر ریکارڈ کرنا ہے۔ یہ سراسر مجرمانہ فعل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |