اماراتی حکام کا آرمی چیف سے رابطہ 20 امدادی طیارے بھیجنے کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی


ویب ڈیسک August 29, 2022

اماراتی حکام نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے مزید طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی سامان سے بھرے 20 طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔

متحدہ عرب امارات نے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی جسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔

مزید پڑھیں : سیلاب زدگان کیلئے یو اے ای کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں