بھارت کیخلاف میچ میں فخر زمان کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ
سوشل میڈیا پر شائقین نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس پر شائقین نے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
میچ کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان کی گیند فخر زمان کے بلے کو معمولی سا چھو کر وکٹ کیپر دنیشن کارتھک کے ہاتھوں میں گئی، بھارتی ٹیم نے فوراً اپیل نہیں کی لیکن فخر زمان نے امپائر کے فیصلے سے قبل ہی کریز چھوڑ دی، جس پر امپائر نے بھی انگلی اٹھا دی۔
مزید پڑھیں: بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
بھرت کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے 6 گیندوں پر محض 10 رنز ہی اسکور کیے۔ پاکستانی بلےباز کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں صادق اور امین قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا؛ سٹے باز متحرک، بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا
سابق ویمن کپتان ثنا میر نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں اتنے شور میں کسی کو بیٹ سے گیند لگنے کی آواز نہیں آئی لیکن پھر بھی انہوں نے کریز چھوڑ دی، اتنے اہم میچ میں ایسا کون کرتا ہے؟ اسکے علاوہ آئی سی سی بھی فخر زمان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔