جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلیے کے پی حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں امداد فراہم کرنے کا کہا


ویب ڈیسک August 29, 2022
(فوٹو : فائل)

جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مںحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں