ابرارالحق میوزک کنسرٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کریں گے
پیسے دے کر گناہ کمانے سے بہتر ہے رقم براہ راست سیلاب متاثرین تک پہنچا دی جائے، سوشل میڈیا صارفین
معروف گلوکار ابرار الحق سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے میوزک کنسرٹس کے ذریعے امداد جمع کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
ایک میوزک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ یہ کنسرٹ پہلے سے طے تھا ہم نے صرف فنڈز جمع کرنے ہیں۔ کنسرٹ خوشی سے نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کنسرٹ کا مقصد لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرنا ہے۔ اس میں لوگوں سے تعاون اور عطیات کی اپیل کی جائے گی۔
وڈیو منظر عام میں آنے کے بعد ایک جانب سوشل میڈیا میں ابرار الحق کے اقدام کو سراہا جارہا ہے تو دوسری جانب شدید تنقید بھی جاری ہے۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ پیسے دے کر گناہ کمانے سے بہتر ہے کہ براہ راست سیلاب متاثرین تک اس رقم کو پہنچا دیا جائے۔
بعض صارفین نے فنڈز والی بات کو گلوکار کی طرف اسے ایک اپنے عمل پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اس عمل کو بے حسی سے تعبیر کیا۔