شوکت ترین کی آڈیو ٹیپ ٹکڑے جوڑ کر بنائی گئی ہے فواد چوہدری

حکومت اور مفتاح اسماعیل بتائے کہ کس قانون کے تحت فون ٹیپ ہورہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 29, 2022
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت اعلیٰ شخصیات اور ججز کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔ شوکت ترین کی لیک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاکر انہوں نے ہماری کمر توڑ دی ہے، آج عوام کے پاس بجلی اور گیس کے بل بھرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی براہ راست تقاریرپرپابندی معطل کرنے کے حکم پرشکریہ ادا کرتے ہیں، ٹیلی ویژن چینلزپر ٹیلی تھون کی نشریات دکھائی جائے گی اور شام 7 بجے فون لائنز کو اوپن کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹرشوکت ترین کی پنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ سے گفتگو لیک

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کسی مقامی تنظیم کو چندہ مہم کی اجازت نہیں اگر کسی نے چندہ مہم شروع کی توبند کرکے تمام پیسہ ٹیلی تھان میں جمع کرائے اور عوام پنجاب و خیبر بینک میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل بارش کی پیش گوئی کے باوجود حکومت نے اقدامات نہیں کیے، سندھ میں ڈرینز کھلے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی ، سیلاب آنے کی بنیادی وجہ ڈیمز نہ بنانا ہے، ہمارے دور میں اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بڑے شہر تباہ ہونے سے بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو ریاست کی کوئی پروا نہیں، مفتاح اسماعیل کا آڈیو لیک پر ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس عرصے میں عمران خان کو سیاست سے آوٹ کرنے میں کوشاں رہی اور عوام کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں