انجری کا شکار نسیم شاہ اور محمد رضوان بہتر ہونے لگے

دونوں کھلاڑیوں کی تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں


August 29, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اب پہلے سے اچھا محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کے بھی ٹھیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ بولنگ اور وکٹ کیپر محمد رضوان کیچ پکڑتے ہوئے تکلیف میں مبتلا نظر آئے۔ نسیم شاہ نے اپنا آخری اوور بھی بمشکل مکمل کروایا اور وہ اوور کے فوری بعد گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں، گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے نسیم شاہ اور رضوان کو کریمپس پڑے تاہم اب دونوں کرکٹرز ٹھیک اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد اب پاکستان ٹیم نے دو ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلنا ہے۔

قومی ٹیم کا آج کوئی ٹریننگ شیڈول نہیں اور کھلاڑی ہوٹل میں آرام کر رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو یقین ہے کہ دونوں کرکٹرز دوسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں