صدف کنول کے سالگرہ کیک پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی سالگرہ کیک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔


ویب ڈیسک August 29, 2022
شوبز شخصیات نے تصویر پر جوڑے کو مبارک بادیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو : انسٹاگرام

اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کی سالگرہ کے کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کردیئے۔

شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ٹیبل پر سالگرہ کا کیک موجود ہے۔

تصویر کے ساتھ ہی شہروز نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے صدف کنول کو منفرد خاتون قرار دیا۔




شوبز شخصیات نے اس تصویر پر جوڑے کو مبارک بادیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انسٹا گرام میں کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے کہ یہ پین کیک ہے یا انڈے والا بڑا برگر۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف کنول سے قبل سائرہ یوسف سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق کے بعد شہروز نے صدف کنول سے شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں