بانی ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
بانی ایم کیو ایم محبت وطن پاکستانی ہیں، ایم کیو ایم کو سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، درخواست
سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی تصویر اور تقریر پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کو منظور سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرنے سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی نثار احمد کی درخواست منظور کرتے ہوئے بروز منگل 30 اگست کو سماعت مقرر کردی۔
ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرنے سے متعلق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور وہ ایک فلاحی تنظیم بھی چلاتے تھے، جو لاکھوں بیواؤں، یتیموں، غریبوں کی مدد کرتی تھی۔
نثار پنہور نے درخواست میں لکھا کہ بانی ایم کیو ایم پر پابندی آئین کے آرٹیکل 4،17،19،25 کی خلاف ورزی ہے، جس کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو ملک سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے اور اُن پر عائد تمام غیراعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت اطلاعات اور پیمرا فریق بنایا گیا ہے۔